وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر محمد صدیق مینگل اور دیگر 2 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہیدوں کی اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے اور دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
محسن نقوی نے کہا کہ خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر دلی صدمہ ہوا ہے۔