سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کرکے تین دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ۔ آپریشن میں پاک فوج کا میجر بابر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا جہاں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے جن سےاسلحہ اور گولہ بارودبرآمدکرلیا گیا۔اس دوران پاک فوج کے میجر بابر بہادری لڑتے ہوئے شہیدہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہے۔ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں