میجر بابر نیازی شہید جو 14 مئی کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔میجر بابر کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کےامن و استحکام کوسبوتاژ کرنےکی دہشت گردوں کی کوششوں کوناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔یاد رہےمیجر بابر نیازی شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہےمیجر بابر نیازی شہید نے 2012 میں پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔میجر بابر نیازی شہید اس وقت فرنٹیر کور بلوچستان نارتھ میں اپنے فرائض سرانجام دےرہےتھے۔میجر بابرنیازی شہیدنے سوگواران میں بیوہ ،ایک تین سالہ بیٹا اور والدین چھوڑے