وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی،پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ کی رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، حکومت نے خوشخبری سنا دی
Date: