آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانے پاکستان نیول وار کالج لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج میں 53ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاسےخطاب کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کثیر الجہتی روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مسلح افواج کی کوششوں پر اظہار خیال کیا،اور پاک بحریہ کے بطور جنگی تیاری کے کردار کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہمیشہ سمندری سرحدوں کے تحفظ کے لئے قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، پاک بحریہ کی مادر وطن کے لیے بہادری اور قربانیوں کی قابل فخر تاریخ ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آمد پر نیول وار کالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے ان کا استقبال کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی،،
. چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول وار کالج لاہور کا دورہ
Date: