ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور ہیٹ ویوو کا خدشہ کے پیش نظر وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔وفاقی تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات سے دن 1 بجے تک کھلیں گے،
سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں تک نئے اوقات کار فوری طور پر لاگو کر دیئے گئے ہیں،اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد سٹوڈنٹس اور اساتذہ کا تحفظ ہے