صدر کے ہیلی کاپٹر میں موجود دو مسافروں سے رابطہ ہوگیا،جلد خوشخبری دیں گے: نائب صدر محسن منصوری

Date:

ایران کے نائب صدر محسن منصوری نے کہا ہے کہ تین ہیلی کاپٹرز کا قافلہ آزربائیجان سے واپس آرہا تھا کہ جولفہ کے مقام۔ پر جب صدر مملکت کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کا رابطہ باقی دو ہیلی کاپٹروں سے منقطع ہوگیا۔

ان دو ہیلی کاپٹروں نے صدر کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرنے کی کوشش کی اور اس پرواز میں سوار ایک شخص اور پائیلٹ سے رابطہ قائم ہوا جس سے اندازہ ہوا کہ حادثے کی شدت زیادہ نہیں تھی۔

واقعے کے فوری بعد، ہلال احمر امدادی کمیٹی، پولیس، فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب کو علاقے میں تعینات کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نےاتوار کی صبح آذربائیجان کے صدر کے ساتھ قیز قلعہ سی ڈیم کا افتتاح کیا اور اس کے بعد تبریز ریفائنری کے ایک منصوبے کے افتتاح کے لئے واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

نجکاری کمیشن بورڈ کا ملک کے تین اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش

اسلام آباد میں وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد...

آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم،پیپلز پارٹی حمایت کریگی،بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا...