صدر کی شہادت کے بعد ایران میں امور حکومت چلانے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

Date:

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر کی شہادت کے ساتھ ہی ملک کے آئین کے مطابق حکومتی امور کی ذمہ داری نائب صدر محمد مخبر کے پاس ہو گی۔ البتہ یہ رہبر معظم انقلاب کی منظوری اور مرضی پر منحصر ہے۔ایران کے آئین کے آرٹیکل131 اور 132 کے مطابق صدر کی موت، برطرفی، استعفیٰ، دو ماہ سے زائد عرصے تک غیر حاضری، علالت یا صدارت کی مدت ختم ہونے یا اس طرح کی دیگر صورتوں میں نائب صدر ملک کے سپرم لیڈر کی منظور سے صدارتی اختیارات اور ذمہ داریاں سنبھالتا ہے اور پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ اور نائب صدر پر مشتمل کونسل 50 دنوں کے اندر نئے صدر کے انتخاب کا انتظام کرنے کی پابند ہے۔

ایران کے آئین کے مطابق، نائب صدر کی موت یا دیگر مسائل جو اسے اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکتے ہیں، کی صورت میں سپریم لیڈر کسی دوسرے شخص کو اپنی صوابدید کے مطابق مقرر کرتا ہے۔اس مدت کے دوران جب صدر کے اختیارات اور ذمہ داریاں نائب صدر یا آرٹیکل 131 کے مطابق کسی دوسرے شخص کے پاس ہوں، وزراء کا مواخذہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی انہیں عدم اعتماد کا ووٹ دیا جاسکتا ہے اور آئین پر نظرثانی یا ریفرنڈم بھی نہیں کرایا جاسکتا۔”

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بہت ہوگیا،واشنگٹن حکم نہ چلائے،وینزویلا کادوٹوک پیغام

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی راڈریگز نے امریکی دباؤ...

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران کا دوٹوک اعلان

ایران نے کسی بھی ممکنہ فوجی جارحیت کی صورت...

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیڑے کی آمد پر ایرانی بحریہ کا تاریخی طاقت کا مظاہرہ

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری بیڑے کی آمد...