الجزیرہ کےمطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ تنظیم کےمجاہدین نے غزہ میں صہیونی فورسز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےمتعدد صیہونیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔اپنےایک آڈیو پیغام میں ابوعبیدہ نےکہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کے شمال میں ایک پیچیدہ کاروائی کے دوران صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ابوعبیدہ نے کہا کہ جبالیا میں مجاہدین نے منصوبہ بندی کے تحت صہونی فوجیوں کو زیرزمین سرنگ کی طرف کھینچا اور سرنگ کے دہانے پر پہنچتے ہی چاروں طرف سے حملہ کیا۔حملے میں موقع پر موجود تمام صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے بعض صہیونی فوجیوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
فلسطینی مجاہدین نےمتعددصیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا،ابوعبیدہ کااعلان
Date: