پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی شہزادی زہراکا5روزہ دورہ گلگت بلتستان مکمل، واپس روانہ

Date:

ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی شہزادی زہرا آغا خان کا پانچ روزہ دورہ گلگت بلتستان مکمل ہوگیا۔ شہزادی زہرا گلگت ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہو گئیں۔سپیکرجی بی اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ،سیکریٹری سروسز رشید علی،سیکریٹری سوشل ویلفیئر و یوتھ افیئرز فدا حسین، کمشنر گلگت ڈویژن و دیگر اعلی حکام نےشہزادی کوگلگت ائیرپورٹ سے رخصت کیا۔
 گلگت بلتستان کے دورے کے دوران شہزادی زہرا نے مقامی کمیونٹیز، ترقیاتی شراکت داروں اور سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں اور خطے میں تعاون اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ان کا دورہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے تبدیلی کے اقدامات اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی جو گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔سپیکر جی بی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شہزادی زہرا کا خطے کی ترقی کے لیے دلچسپی اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...

صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان...

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق...