رفح کراسنگ پر گولیاں چل گئیں، بڑے ملک آمنے سامنے آگئے

Date:

خبررساں ایجنسی القدس الاخباریہ کے مطابق صیہونی ذرائع نے اسرائیلی اور مصری فوج کے درمیان جھڑپ کی خبر دی ہے۔ادھر صیہونی ٹی وی چینل 13 نے بھی رفح کراسنگ پر انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آنے کی خبر دی ہے۔دوسری جانب صیہونی سرکاری چینل 14 نے بھی خبر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مصری فوجیوں نے رفح کراسنگ میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔صیہونی میڈیا کے مطابق غاصب فوج نےبھی انتباہی اقدام کے طور پر فائرنگ کا جواب دیا۔صیہونی میڈیا کے مطابق مصری افواج نے اسرائیلی کنٹینر پر گولی چلائی جس پر اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کی اور اس میں جانی نقصان ہوا۔ادھر الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر نے رفح کراسنگ پر مصری اور صیہونی فوج کے درمیان ہونے والے تنازعے پر صیہونی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی سخت سنسر شپ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کشیدگی کے دوران ہونے والی صیہونی فوج کی ہلاکتوں کو چھپایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی مستقبل میں ایک نئی جنگ کے چھڑنے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...