پاکستان نے اپنا دوسرا سیٹلائیٹ پاک سیٹ ایم ایم ون خلاف میں روانہ کردیا

Date:

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن سپارکو کےترجمان کے مطابق سیٹلائیٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹرسے خلا میں روانہ کیا گیا،ترجمان کے مطابق ایم ایم ون سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرو اسپیس انڈسٹری کے اشتراک سے بنایا گیا ہے،، پاک سیٹ ون ایم ایم رواں برس اگست میں سروس دینا شروع کر دے گا اور15 برس تک کام کرے گا،پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے، جس کی مدد سے پاکستان بھرمیں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر خلا میں داخل کیا جائے گا، سیٹلائٹ کو زمین سے خلا تک پہچنے میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے پاک سیٹ ایم ایم ون ٹی وی نشریات، سیلولر فون اور براڈ بینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا، پاک سیٹ ایم ایم ون کے اے بینڈ 10گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...