پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،حکومت نےعوام کے ساتھ ہاتھ کردیا

Date:

حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کے حوالے سے ہدایات  جاری کئے گئے تھے۔تاہم وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئےپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا اورپیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کے بجائے 4روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کے بجائے 3 روپے 86 پیسے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیانوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 268 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 270 روپے مقرر کر دی گئی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 88 پیسے کی کمی سے 157 روپے 29 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت بھی 1 روپے 87 پیسے کی کمی سے 171 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون تک ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، 12 ممالک پر مکمل،6ممالک پر جزوی سفری پابندیاں عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم...

سٹاک مارکیٹ 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی

بجٹ سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی...

تین نہیں چار رافیل طیارے گرائےگئے،تباہ شدہ بھارتی جہازوں کے نئے اعدادو شمار جاری

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف...

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے نیویارک...