پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کے لئے تاریخی پیکج کا اعلان

Date:

پنجاب حکومت کی جانب سےکاشتکاروں کےلئےتاریخی پیکج کا اعلان کردیق۔پنجاب کسان بینک، گرین ٹریکٹر سکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری، آئل سیڈ پروموشن پروگرام بھی اعلان کا حصہ ہونگے۔کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کاشتکاروں کے لئے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پر محض 6 لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مسترد کردی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹے ٹریکڑ70 فیصد اور بڑے ٹریکٹرپر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کردی ہے وزیراعلیٰ نےپنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز 1 سال میں مکمل کرنے کا حکم دتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ ٹریکٹر کسانوں کو دئے جائیں گے اس اسکیم کے تحت 6 ایکڑ سے 50 ایکڑ اراضی کےمالکان ٹریکٹر کیلئےاپلائی کرنے کے اہل ہونگے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکنائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دی ہے جس کے تحت غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سے ہارویسٹر اور دیگر آلات تیار کریں گی۔اس حوالے اجلاس میں غیر ملکی کمپنیوں کوجدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غورکیا گیا۔ پنجاب میں آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری کے بعد مختلف علاقوں میں تیلدار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...