لکی مروت میں پاک فوج پر بڑاحملہ،کیپٹن سمیت 7فوجی اہلکار شہید

Date:

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجےمیں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی اسد اللّٰہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود بھی شامل ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا،شہید کی 19 جون 2024 کو شادی طے تھی ،، کیپٹن فراز نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں،شہید صوبیدار میجر محمد نذیرکا تعلق ضلع سکردو سے ہے، محمد نذیر شہید نے 31 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،، انھوں نے سوگواران میں اہلیہ 2 بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑے، لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہےاور14 سال تک خدمات سرانجام دیں، سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے،، لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے،محمد انور شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں،سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے، جنھوں نے سوگواران میں اہلیہ اور3 بیٹیاں چھوڑے ہیں، سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے ہے اورپاکستان آرمی میں 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے، سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑے ،جبکہ سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے،،سپاہی راشد محمود نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں ،،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند، 85 ہزار افغانوں کو واپس بھجوا دیا گیا

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بند کئے...

ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئ, 24 گھنٹے میں 200 روپے فی کلو اضافہ، شہری پریشان

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی...

پاکستان کا بڑا تجارتی قدم،افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف

پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ تجارت...

جنوبی وزیرستان می سکیورٹی فورسز کی کارروائی،افغان خودکش بمبار گرفتار

خیبر پختونخوا پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جنوبی وزیرستان...