پاکستان کا اہم ترین اقدام،روس کے نارتھ ساوتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ

Date:

پاکستان نے روس کی جانب سے شروع کئے جانے والے نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے پاکستان کو کوریڈور کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی تھی، سفارتی ذرائع کے مطابق روس میں پاکستان کے سفیر نے اس حوالے باقاعدہ اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ ہی پاکستان نےمنصوبے میں شمولیت کے حوالے بات چیت اور متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کردیا ہےذرائع کے مطابق پاکستان نے روس سے دس لاکھ ٹن خام تیل درآمد کیا ہے جبکہ اس سال پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ ایران اور آزربائیجان کے راستے روسی ریاست داغستان پہنچایا کیا گیاذرائع کے مطابق کہ پاکستان سی پیک کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم کو انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے،سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی طلباء کو روسی جامعات میں تعلیم کے مواقع کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے روس کا بین الاقوامی نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور ہوائی جہاز، ریلویز، اور شاہراہوں کے راستوں کا 7,200 کلومیٹر طویل ملٹی موڈ نیٹ ورک ہےیہ نیٹ ورک ایران، بھارت، آذربائیجان، پاکستان روسی فیڈریشن، وسطی ایشیائی ممالک اور شمالی یورپ کے درمیان نقل و حمل کے لیے استعمال ہو گا،یہ راہداری خلیج فارس اور کیسپین کے علاقے میں سڑکوں اور ریل کے راستوں کے ساتھ بندرگاہوں سے بھری ہوگی۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

انڈیگو ایئرلائن کا سب سے بڑا آپریشنل بریک ڈاؤن، عالمی سطح پر بھارت کی سبکی

مختلف معاشی و انتظامی محاذوں پر مشکلات کے بعد...

اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

ترکیہ کا پاکستان میں ڈرون اسمبلنگ فیکٹری کے قیام پر غور

پاکستان کی جیو اسٹرٹیجک اہمیت اور خطے کے استحکام...

اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی جاسوسی کا انکشاف،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تہلکہ خیز رپورٹ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی...