شہید وطن محترمہ بے نظیر بھٹو کی اکہتر ویں سالگرہ،بلاول کا ماں کو شاندر خراج عقیدت پیش

Date:

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو21 جون 1953 کو کراچی میں پیداہوئیں۔ بےنظیر بھٹو نےریڈ کلف کالج اورہارورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی سے سیاسیات، اقتصادیات اور فلسفے میں ڈگریاں حاصل کیں۔ فوجی آمر جنرل ضیاالحق کی جانب سے ملک میں مارشل لا کے نفاذ اورشہید والد ذولفقارعلی بھٹوکا تختہ الٹنے کے بعد شہید بے نظیر بھٹو نے نیایت ہی کٹھن صورتحال کا سامنا کیا،اور ان کو ملک چھوڑکرجلاوطنی اختیارکرنا پڑی، تاہم انھوں نے جلاونی کے دورمیں بھی ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کیلئے جدو جہد جاری رکھی ، اپريل 1986 ميں وطن واپس آئيں تولاہور میں ان کا فقید المثال استقبال کيا گیا، انیس سو اٹھاسی کے انتخابات ميں پیپلز پارٹی کی کاميابی کے بعد بے نظير بھٹو مسلم دنيا کی پہلی خاتون وزير اعظم منتخب ہوئيں۔27دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کے واپس جاتے ہوئے ان پر جان ليوا حملہ ہوا۔ جس میں عالمی و علاقائی سیاست میں نمایاں مقام رکھنے والی محبوب لیڈر عوام سے ہمیشہ کیلئے جدا ہوگئیں، لیاری میں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید والدہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں محترمہ بے نظیر بھٹو کو قتل کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کرنا چاہتی تھیں۔ لیکن بے نظیر بھٹو آج بھی زندہ ہیں اورگڑھی خدابخش سے حکومتیں بناتی اور گراتی ہیں،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...