آئی ایم ایف قرض ڈیل اور ٹیکسوں کی بھرمار، کینیا کے عوام بپھرگئے،پالیمان سمیت سامنےآئی ہرچیزجلاڈالا

Date:

کینیا کے پارلیمان میں متعارف کروائے گئے فنانس بل میں 2.7 ارب ڈالر کے نئے ٹیکس لگائے ہیں در اصل مالیاتی بل ٹیکسزمیں آئی ایم ایف اور دیگر قرضوں کا بوجھ کم کرنےکے لیےلگائے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق کینیا میں صرف سود کی ادائیگی میں ملک کی سالانہ آمدنی کا 37 فیصد خرچ ہوتا ہے۔ظالمانہ ٹیکسوں کےخلاف کینیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے، مظاہرین نےمختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل کر ہر چیزکو آگ لگانا شروع کردیا،مظاہرین نے نیروبی میں بھی ملک کے پارلیمان کی عمارت پر چڑھائی کردی، تاہم اس دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس ناکام رہی ، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 10 سے زائد مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے، تاہم مظاہرین نے پالیمان کی عمارت میں گھس کر آگ لگانے کے بعد دیگر عمارتوں کو بھی آگ لگانا شروع کردیا ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت نیروبی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے جہاں مظاہرین نے ٹیکسوں میں اضافے کی مخالفت کی اور صدر ولیم روٹو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔حکومت نےمالیاتی بل میں روٹی، خوردنی تیل، گاڑی کی ملکیت اورمالیاتی لین دین پرنئےٹیکسوں میں کچھ چھوٹ دی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پنڈی ٹیست میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی،پوری ٹیم کتنے رن بنا کر ڈھیر ہوگئی؟

پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے شاندار...

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں مزید 8ملزمان گرفتار،تعداد 26 ہوگئی

نیب ٹیم نے مختلف چھاپوں کے دوران 40 ارب...

وینزویلاکا امریکی جارحیت اور دباؤ کے خلاف کولمبیا کی مکمل حمایت کا اعلان

وینزویلا نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی دھمکیوں...