پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کی ایک جیل سے سنگین جرائم میں ملوث قیدی فرار ہوگئے. پولیس کے مطابق راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سےفرار ہونے والوں میں خطرناک ملزم غازی شہزاد بھی شامل ہےجیل توڑ کر فرار ہونے والوں میں سزائے موت کے قیدی ثاقب مجید، فیصل، اسامہ، ساجد نصیر اورغازی شہزاد شامل ہے. دیگر فرار ہونے والے قیدیوں میں ہائیت اللہ ثقلین، مکرم فیصل،عامر، آصف، شاہ میر. نادر، سہیل رشید اور دیگرشامل ہیں.جیل سے قیدیوں کے بھاگنے کے بعد مزید پولیس کو جیل میں تعینات کر دیا گیا ہے