صدر مملکت نے فنانس بل 2024پر دستخط کر دئے

Date:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024ء کی توثیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024ء ایوان صدر کو بھجوایا گیا تھا۔ صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے توثیق کے بعد فنانس بل ایکٹ بن گیا ہے جو2024ء یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل پاس کیا تھا۔ بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط

 پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان انفراسٹرکچر اور...

آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی...

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی...