گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض الله فراق کے مطابق ضلع دیامر کے علاقے داریل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سانحہ ہڈور کا ماسٹر مائنڈ کمانڈر شاہ فیصل مارا گیا۔ آپریشن کے دوران گلگت بلتستان سکاؤٹس کے چار جوان بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق سیکورٹی اداروں کی یہ اہم پیش رفت ہے سانحہ ہڈر میں نامزد ملزمان کا گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہلاک کمانڈر شاہ فیصل گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں قراقرم ہائی وے پر ہڈور کے مقام پر مسافر بس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ادھر صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خطرناک دہشت گرد زاہد اللہ بھی زخمی حالت میں گرفتارہوگیا جبکہ ایک اور دہشت گرد کو تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیاہےدہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں
گلگت بلتستان، دیامر کے علاقے داریل میں آپریشن سانحہ ہڈور کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
Date: