سعودی عرب یمن کے خلاف کاروائی کرکے اسرائیل کی خدمت کر رہا ہے، باز آ جائے،سید عبدالمالک الحوثی

Date:

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبد المالک الحوثی نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی جال میں پھنسنے سےباز رہے۔ اہم۔ تعین خطاب میں سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک کی یہ حالت ہوگئی ہےکہ صہیونی حکومت اور اسکے اداروں سے تعلقات قائم کررہے ہیں۔غزہ کی جنگ اور عوام کی حمایت میں یمن کے اقدامات مسلح حملوں تک محدود نہیں بلکہ سیاسی اور اقتصادی حملے بھی کئے جارہے ہیں۔ دشمن ہمارے حملوں سے حیران اور وحشت زدہ ہیں۔ امریکہ اس گمان میں تھا کہ یمنی فوج کے حملوں کو آسانی سے روک سکے گا۔ لیکن ہماری تیکنیک نے امریکہ کو پریشان کردیا ہےسید عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکہ اپنے بحری بیڑوں کے سہارے دوسرے ملکوں کو دھمکی دیتا تھا۔ غزہ کی حمایت میں ہونے والے یمنی فوج کے حملوں کے بعداب امریکی جہازیمنی حملوں کا جواب دینے کے بجائے راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔یمنی فوج کے حملوں کی وجہ سے صہیونی حکومت کی سمندری تجارت مفلوج ہوگئی ہے۔امریکہ اور اسرائیل اپنی مشکلات بانٹنے کے لئے دوسرے ممالک کو بھی درمیان میں کھینچ رہے ہیں۔ یورپی ممالک یمنی ڈرون طیاروں کو گرانے میں شرکت کررہے ہیں۔ امریکہ سعودی عرب کو یمن میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔ امریکہ نے ہمیں پیغام دیا ہے کہ سعودی حکومت کو بھی یمن مخالف اتحاد میں شامل کیا جائے گا۔ سعودی عرب یمن کے خلاف کاروائی کرکے اسرائیل کی خدمت کر رہا ہے۔ ہم ان اقدامات کے مقابلے میں آنکھ بند نہیں کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا۔ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پنجاب میں سیلابی صورتحال، ضمنی انتخابات ملتوی

ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی کی...

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اکھاڑا بن گیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک...

پی ٹی آئی اور انڈا بردار خواتین

آج کل پی ٹی آئی کے ستارے ایسی گردش...

بلاول بھٹو کاوزیرِاعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،کسانوں کےمسائل سے آگاہ کیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں...