وفاقی حکومت کا 200 یونٹ والے پروٹیکیڈ، نان پروٹیکیڈ صارفین کیلئے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت ان صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کے زریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جس کے بعد جولائی تا ستمبر 2024ء کے لیے ماہانہ 200 یونٹ والےصارفین کو ریلیف دیا جائے گاوفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے تقریباً 50 ارب روپے سبسڈی دے گی
دو سوسے کم یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
Date: