معروف ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کو مبینہ طور پر ان کے شوہر حارث نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا میں وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر عائشہ جہانگیر کے چہرے پر شدید تشدد کے نشانات ہیں۔تصاویر وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نےاہلیہ کو تشدد کرنےکےکیس میں ان کے عائشہ کےشوہر حارث کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق عائشہ جہانزیب کی شکایت پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اینکر پرسن کے شوہر کو گرفتار کیااینکر پرسن کے مطابق شوہر نے رواں سال تین سے چار بار تشدد کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور میں قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔ادھر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیا تھا اور آئی جی پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین ان کی ریڈ لائن ہیں۔ اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے پہلے شوہر کی وفات کے بعد حارث نامی شخص کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔
اینکر پرسن عائشہ جہانذیب اور حارث کی لو سٹوری کا ٹریجک اینڈ
Date: