مون سون بارشیں، اگلے تین دن اہم، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Date:

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے 3 دنوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے باعث ہنگامی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔ین ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3 دنوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، اگر بارش 50-100 ملی میٹر سے زیادہ ہو جاتی ہے، تو یہ ندی نالوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے کچھ حصے اگلے 3 دنوں میں درمیانے درجے کے شہری علاقوں کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی شامل ہیں جبکہ گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرات ہیں۔این ڈی ایم اے نے خطرے کے امکان والے علاقوں کی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھیں اور خطرے میں پڑنے والی آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کریں۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہےعوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پانی بھرنے سے بچنے کے لیے گھریلو نکاسی آب کے نظام کو برقرار رکھنے سمیت ابتدائی اقدامات کریں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی بلاک شدہ نالوں یا ممکنہ خطرات کی اطلاع مقامی حکام کو فوری طور پر دیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے بھی احتیاط کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...