ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس پر امن طورپراختتام پذیر ہوگئے

Date:

دس محرم الحرام یوم عاشور کے موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس برآمد کئے گئے جن میں شریک عزاداروں نے کربلا کے شہدا کوماتم داری کرکےخراج عقیدت پیش کیا۔کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکرحسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر ختم ہوا، جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکرروایتی راستوں سے ہوتا ہواکربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہوا۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار سےزائد پولیس اہلکار تعینات تھے، سیف سٹی اور ضلعی انتظامیہ کے ایک ہزار سے زائد کیمروں سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی گئی۔راولپنڈی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوا،حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سےبرآمد ہوا۔ جو کربلا دادن شاہ پر ختم ہوا۔ ملتان میں یوم عاشور کا امام بارگاہ حرا حیدریہ سے نکلنے والا مرکزی جلوس درگاہ شاہ شمس تبریز پہنچ کر ختم ہوا۔ قدیمی استاد اور شاگرد کے تعزیوں کے جلوس بھی برآمد ہوئے۔ فیصل آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عزا خانہ شبیر دھوبی گھاٹ پر ختم ہوا، عزاداروں نے امام عالی مقام، ان کےعزیزوں اور ساتھیوں کی شہادتوں کو سلام پیش کیا۔ گلگت میں مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اسکردو، گانچھے، کھرمنگ، شگر، استور میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اپنے مقامات پر ختم ہوئے۔ مظفرآباد میں عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری پر ختم ہوا، حضرت امام حسین اور میدان کربلا میں عظیم قربانی دینے والوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےجعفرآباد، نصیرآباد، خضدار، حب میں بھی جلوس نکالے گئ میرپور، بھمبر، باغ، وادی نیلم میں عاشورہ کےجلوس برآمد ہوئے۔میرپور خاص، بدین، جیکب آباد، ٹھٹہ، لاڑکانہ، نواب شاہ، تھرپارکر، نوشہروفیروز، دادو، خیرپور، سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ حیدرآباد، روہڑی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، گلگت، اسکردو، مظفرآباد، جعفرآباد، نوشہرہ، پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں عاشورہ محرم کےجلوس نکالے گئے اور مجالس برپا کی گئیں۔گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، جھنگ، سرگودھا، لودھراں، ڈی جی خان، وہاڑی، جہلم، نارووال سمیت دیگر علاقوں سے نکالے گئے جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔پارا چنار، نوشہرہ، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، بنوں، مردان، ٹانک، لکی مروت میں عزاداروں نے نواسہ رسول اور کربلا کے شہداء کو نذرانہ عقیدت پیش کیا اور جلوس نکالے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...