یمنیوں کا اسرائیل پر کاری وار، جدید ڈرون سے تل ابیب کو نشانہ بنایا، متعدد ہلاک وزخمی

Date:

ن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ السریع نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ تل بیب کے خلاف اپنے یافا نامی ایک ڈرون کے ذریعےخصوصی آپریشن کی ہے۔ جس میں امریکی سفارت خانے کے قریب عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم صیہونی میڈیا نے صرف ایک ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکا ایک بڑے ڈرون کے حملے کے نتیجے میں ہوا ہے جو کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے 2000سے زائد کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے سمندر کی جانب سے تل ابیب تک پہنچا۔ادھر امریکی حکومت کے ایک عہدے دار نے سی این این کو بتایا ہے کہ امریکی قونصل خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس دھماکے کی خبر عام ہونے کے بعد صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنا دورہ امریکا ملتوی کر دیا ہے۔دوسری طرف یمن کی سیاسی کونسل کے رکن حزام اسد نے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےڈرون آپریشن کو ایک نئے اسٹریٹیجک مرحلے کا آغاز قرار دیا اور صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ اب اپنے تمام شہروں میں یمن کی مسلح افواج کے حملوں کا منتظر رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت بلتستان کا سیاسی و آئینی بحران اور اس کا حل

رشید ارشد گلگت بلتستان اگر پچھتر برس کے بعد بھی...

ایران کے میزائل حملے، 50 کروڑ مالیت کے امریکی میزائل تباہ

پینٹاگون کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ...

ایران کے خلاف اسنپ بیک میکانزم کی قرارداد آج سلامتی کونسل میں پیش ہوگی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی...

یمنی ڈرون حملہ: اسرائیلی شہر ایلات میں ہوٹل نشانہ بن گیا

عرب میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ایک...