سائبر جنگ انتہاپر،امریکاسمیت دنیابھر میں تاریخ کےشدید ترین سائبر حملے، ہر طرف کھلبلی مچ گئی

Date:

تاریخ کے شدید ترین سائبر حملوں کے نتیجے میں دنیا کے اہم ممالک خاص طور پر امریکا اور یورپی دنیا کا سائبر نظام یکدم بیٹھ گیا ہے۔سائبر سسٹم میں وسیع اختلال کی وجہ سے بہت سی پروازوں اور اسی طرح بینکاری سسٹم اور مواصلاتی نظام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔فرانس پریس کے مطابق  جمعے کو پوری دنیا کے کمپیوٹر سسسٹم میں خلل پیدا ہوا۔جس کی وجہ سے امریکا اور بہت سے دوسرے یورپی ملکوں میں پروازیں منسوخ ہوگئيں،برطانیہ میں ٹی وی چینلوں کی لائیو نشریات متا ثر ہوئيں اور آسٹریلیا میں مواصلاتی نظآم درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ آسٹریلیا کی نیشنل سائبر سیکورٹی کے مطابق سائبر سسٹم میں وسیع ڈسٹربنس آگیا ہے لیکن اس میں ہیکروں کی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ آسٹریلیا کے سڈنی ایئر پورٹ کے باہر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ادھرجرمنی کے برنڈن برگ ایئر پورٹ کی پروازیں بھی کمپیوٹر سسٹم بیٹھ جانےکی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہیں۔ برطانیہ کے ریلوے آپریٹنگ سسٹم نے بھی خبردارکیا ہے کہ ٹرینیں منسوخ ہوسکتی ہیں۔ برطانیہ کے اسکائی نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ ٹینکنیکال فالٹ کی وجہ سے صبح کا خبروں کا بولیٹن منسوخ کردیا گیا ہے بی بی سی کی نشریات میں بھی اسی طرح کی مشکلات پیش آنے کی اطلاعات ہیں۔ سائبرحملوں نے لندن اسٹاک اکسچینج کوبھی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق برطانیہ میں میڈیکل ریزرویشن سسٹم روک دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بینکوں اور پارلیمنٹ کے اندر کمپیوٹرسسٹم میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ فنی خرابی کی وجہ سے اس کی سروسز میں کمی آسکتی ہے۔جاپان اور ہندوستان میں بھی ہوائی اڈوں پرمشکلات کی خبریں ملی ہیں۔ ٹوکیو سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ناریتا ائیر پورٹ پر کئی فضائی کمپنیوں نے اپنے کمپیوٹر سسٹم میں مشکلات کی خبردی ہے۔دہلی ایئر پورٹ پر بھی کمپیوٹر سسٹم متاثر ہونے کی وجہ سے وقتی طور پر سروسز رک جانے کی خبر ہے۔ریڈیو برلن کے مطابق کمپیوٹر سسٹم میں خلل سے برلن انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے سرورسسٹم کو نقصان پہںچا ہے۔لاس انیجلس ایئر پورٹ کی سروسز بھی متاثر ہیں۔اسپین کےہوائی اڈوں کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی مشکلات کا سامنا ہے ادھر ترکیہ کی فضائی کمپنی نے بھی بین الاقوامی سائبر مشکلات سے اپنی سروسز متاثر ہونے کی خبر دی ہے۔سائبر حملے کس نے کئے یہ ابھی تک غیر واضع ہے تاہم مغربی ممالک اور امریکا کمپیوٹر نظام میں خرابی کہہ کر حقائق چھپانے کی کوشش میں ہے۔ درحقیقت انٹرنیٹ کی دنیا میں دنیا کے اہم ترین ممالک کے مابین تیسری عالمی جنگ شدت سے جاری ہے جس کے نتیجے میں متحارب ممالک ایک دوسرے پر سائبر حملے کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...