بنگلادیش میں افراتفری، 105افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج سڑکوں پر

Date:

 بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلبہ کے احتجاج میں ابھی تک105 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔تشدد ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔ متعدد د ہلاکتوں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا اور فوج طلب کرلی گئی ہے۔وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پریس سیکریٹری نعیم الاسلام خان کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کیلئے تعینات کی گئی ہے ادھر طلبہ نے ایک جیل پر دھاوا بول کر سیکڑوں قیدیوں کو رہا کروا لیا اور جیل کو نذرِ آتش کر دیا۔ ملک میں تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔ ٹرین سروس، نیوز چینلز، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971ء کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین اور 10 فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہے۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں اور صرف 6 فیصد کوٹہ جو اقلیتوں اور معذور افراد کے لیے مختص ہے اسے برقرار رکھا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج، احاطہ عدالت سے 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور...

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...