سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا، اب کیا کرنا چاہتے ہیں، بڑا اعلان کردیا

Date:

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ‏آج سے 34 سال پہلے میں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا، بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کیلئے وقف کرنا چاہتا ہوں، یہ فیصلہ نا ہی کسی پریشر کی وجہ سے ہے اور نا ہی میرا ارادہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ہے، یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اور اس کا تعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کہ سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے، سیاست کے اس سفر کے دوران بہت سے نشیب و فراز آئے، سینیٹ و قومی اسمبلی کا ممبر اور وفاقی و صوبائی وزیر رہا۔انہوں نے کہا کہ جیل کی یاترا کرنے کا بھی اتفاق ہوا، مجھے اطمینان ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذمہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں، ہر عہدے کو ایک فرض سمجھ کر نبھایا، اللہ کا شکر ہے کہ آج تک کسی نے ناجائز الزام تک نہیں لگایا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بطور وزیر تعلیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب بنایا اور کووڈ کے مشکل وقت میں تعلیمی نظام کامیابی سے سنبھالا، میں چیئرمین تحریک انصاف کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ خدمت کا موقع فراہم کیا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف اور اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دو دفعہ مجھے شرف نمائندگی بخشا، ملک کی خدمت کا یہ جذبہ تاحیات رہے گا اور امید ہے کہ تحریر و تدریس اور میڈیا کے ذریعے یہ سفر جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، 12 ممالک پر مکمل،6ممالک پر جزوی سفری پابندیاں عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم...

سٹاک مارکیٹ 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی

بجٹ سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی...

تین نہیں چار رافیل طیارے گرائےگئے،تباہ شدہ بھارتی جہازوں کے نئے اعدادو شمار جاری

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف...

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے نیویارک...