بنگلادیش، حسینہ واجد حکومت کے خلاف احتجاج جاری،163سے زائد ہلاک

Date:

بنگلادیش میں نام نہاد کوٹا سسٹم کیخلاف طلبا سڑکوں پر ہیں اور سپریم کورٹ کی جانب سے حق میں فیصلہ آنے کے بعد بھی طلبا احتجاج جاری رکھے ہوئےہیں۔طلبانےمطالبات کی منظوری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے طلبا نے پُرامن مظاہرین پر تشدد کرنے پر وزیراعظم حسینہ واجد سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے مظاہرین نے 500 سے زائد گرفتار افراد کی رہائی،جمعے سے نافذ کرفیو ہٹانے، انٹرنیٹ اور جامعات کھولنے کے بھی مطالبات کیے ہیں۔تاہم حسینہ واجد حکومت نے صورتحال بہتر ہونے تک کرفیو ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے پُرتشدد مظاہروں کا ذمہ دار اپوزیشن جماعتوں کو قرار دیا ہے۔بنگلادیشی حکومت کی جانب سے مظاہرے روکنے کیلئے دو روز سے جاری عام تعطیل میں بھی ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ریاست  میں ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں اب تک 163 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز جمعرات سے معطل ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سڈنی دہشت گردی واقعہ: بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے

سڈنی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے...

بھارتی سرپرستی میں بنگلا دیش میں سیاسی قتل و غارت کی سازش بے نقاب

بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں مفرور سابق وزیرِاعظم...

عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری کے بیانیے کی قلعی کھول دی

ایک عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری اور...

افغانستان میں صاف پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، یورپی یونین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

افغانستان میں صاف پینے کے پانی کا بحران خطرناک...