حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کے بعدایران کے مقدس شہر قم کی مسجد جمکران میں انتقام کی علامت سمجھا جانے والا سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2020 میں بھی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت کے بعد مسجد جمکران میں سرخ پرچم لہرایا گیا تھا، ایرانی حکومت نے حماس کی سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت ترین سزا کے لیے تیار رہنے کامشورہ دیتے ہو خبردار کیاہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہوگیا ہے
اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایران میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا
Date: