غیر ملکی خبر ایجنسی گلف نیوز کے مطابق کویت نے غیرملکیوں کے لیے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کر دی ہے۔خبر کےمطابق کویتی حکومت نےایسے یونیور سٹی ڈگری نہ رکھنے والے غیرملکیوں کو بھی اپنے خاندان کو سپانسر کرنے کی اجازت دے دی ہے، جن کی آمدنی کم از کم 800کویتی دینارماہانہ ہے۔جو کہ پاکستانی روپوں میں سات لاکھ تیس ہزار روپے بنتی ہے، کویتی حکومت کی جانب سے جاری نئی پالیسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل آف ریزیڈنسی افیئرز جنرل ڈیپارٹمنٹ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بعض مخصوص حالات میں کم از کم تنخواہ کی شرط بھی ختم کر سکتا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق نئی پالیسی فوری طور پر لاگو ہو چکی ہے۔
کویت جانا ہوا آسان،کویت نےغیرملکیوں کے لیے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کر دی
Date: