صیہونی حکومت نےدعویٰ کیا ہےکہ ان کی افواج نے13جولائی کوایک عمارت پر بمباری کرکے حماس کےاہم ترین کمانڈراور ملٹری چیف محمد الضیف کو شہید کیا ہےاسرائیلی فوج نے کہا کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر محمد الضیف کے قتل کی تصدیق کرتے ہیں۔دوسری جانب حماس نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حماس کےملٹری چیف محمد الضیف ابراہیم المصری کے قتل میں اسرائیل ناکام رہا،وہ بالکل ٹھیک ہیں اوراسرائیل کےخلاف کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔
طوفان الاقصیٰ کےماسٹرمائنڈ محمدالضیف کوشہیدکردیا،اسرائیل کادعویٰ، ضیف زندہ ہے،حماس
Date: