شیر افضل مروت پی ٹی آئی سے فارغ، وجہ کیا بنی اندرونی کہانی منظر عام پر

Date:

پاکستان تحریک انصاف کے مطابق شیر افضل مروت کو نوٹس بھیجا گیا تھا کہ وہ اپنے بیانات پر محتاط رہیں،پی ٹی آئی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کے بیانات،میڈیا سے گفتگو اور ٹویٹس سے متعلق ایک کمیٹی بنائی گئی تھی،کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ شیر افضل مروت پارٹی کے ضوابط اور اصولوں کا احترام نہیں کرتے،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے مطابق شیر افضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں، جس کے نتیجے میں پارٹی کی ساکھ اور بیانیے پر بُرا اثر پڑا۔کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ اور ان کے حالیہ بیانات اور موصولہ شکایات کی بنا پر، کمیٹی نے ان کی رکنیت کی منسوخی کی سفارش کی ہے،شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری بانی چیئرمین نے دی ہے۔کمیٹی سمجھتی ہے شیر افضل مروت باعزت انسان ہیں انہیں قومی اسمبلی کی نشست سےاستعفیٰ دے دینا چاہیے، شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کے طور پر نشست جیتی تھی انہیں الیکشن لڑنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

صدرِ آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے...

تین ملکی ٹی 20 سیریزفائنل،پاکستان نے افغانستان کو75رنز سے شکست دے دی

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں محمد...

پنجاب میں سیلابی صورتحال، ضمنی انتخابات ملتوی

ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی کی...

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اکھاڑا بن گیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک...