پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، 40سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا

Date:

پیرس اولمپکس کے مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کےارشد ندیم نے ملک کیلئے 40سال بعد گولڈ میڈل حاصل کیا۔ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیااولمپک ریکارڈ بناڈالا۔ایونٹ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی کردی تھی جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھروکرنے ناکام رہے۔فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا اورجرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کردی،جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی کردی۔ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔ جرمنی کے جیولین ویبر نے اپنی دوسری تھرو 87.33 کی کردی۔بھارت کےنیرج چوپڑا نے اپنی دوسری تھرو 89.45 کی کردی۔پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں فن لینڈ کے ایٹیلاٹو نے دوسرے راوؤنڈ کی پہلی تھرو 82.02 میٹر کی۔ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے کیشورن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 78.96 میٹر کی۔ کینیا کے جیولیس یگو نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 84.90 میٹر کی۔گرینیڈا کے اینڈرسن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 88.54 میٹر کی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو ضائع کی۔ جبکہ پاکستان کےارشد ندیم نے دوسرےراؤنڈ میں پہلی تھرو 79.40 میٹر کی۔بھارت کےنیرج چوپڑا کی دوسرے راؤنڈ کی دوسری تھرو بھی ضائع ہوگئی۔بھارت کے نیرجچوپڑاکی دوسرےراؤنڈ کی تیسری تھروبھی ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو 91.79 میٹر کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج، احاطہ عدالت سے 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور...

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...