ایشوریا سے طلاق کی خبریں، ابھیشیک بچن نے خاموشی توڑ دی

Date:

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن نے اہلیہ اور اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے طلاق کی خبروں پر پہلی بار کھل کے اپنا  ردعمل دے دیا ہے۔گزشتہ ایک سال سے ابھیشیک بچن ایشوریا کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں کیونکہ اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔جس تقریب میں بچن فیملی شرکت کرتی ہے تو وہاں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا کے بجائے اپنے والدین کے ہمراہ انٹری دیتے ہیں، دوسری جانب گزشتہ دنوں ابھیشیک بچن نے طلاق پر مبنی ایک آرٹیکل بھی لائک کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑلیا تھا۔تاہم اب ابھیشیک بچن نے برطانیہ کے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبروں کے بارے میں بات کی ہے ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ یو کےسے گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا کہ میں ابھی تک شادی شدہ ہوں۔ابھیشیک بچن نے کہا کہ میرے پاس ان افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ تصدیق کے بغیر ایسی خبریں پھیلا دیتے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے، ہم مشہور شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم۔ مداحوں کو ہماری پرائویسی کا خیال رکھنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امیشا پٹیل کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں...

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...