خیبر کو دوبارہ فتح کرنے کا وقت آگیا،حماس کی حزب الله کو پیغام

Date:

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی محاذ نے اسرائیل کے خلاف عنقریب فتحیاب ہونے کی نوید سناتے ہوئے بھرپور مدد کرنے پر لبنان کی مذاحمتی تنظیم حزب الله کا شکریہ ادا کیا ہے اپنے پغام میں محاذ نےحزب اللہ کے سربراہ سید "حسن نصر اللہ”،تنظیم کے شہداء، اورزخمیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے: پیارے بھائيو! آپ لوگ ہمارے بہترین بھائی، مددگار اور مزاحمت کے سچے اور وفادار ساتھی ہیں ، دس مہینوں سے زیادہ کا وقت ہے کہ ہم آپ کی جد و جہد و جاں فشانی کا مشاہدہ کر رہے ہیں ، آپ کے پاس جو کچھ ہے اس سے دشمن کا مقابلہ کر رہے ہيں اور وہ آپ سے خوف زدہ ہے،امت کے لئے یہ ایک فیصلہ کن تاریخی دور ہے،دشمن غزہ پٹی میں خوف و وحشت سے ادھر ادھر بھاگ رہا ہے اور وہ بھیانک ایام کے خوف سے بے چین ہے۔پیغام میں کہا گيا ہےکہ دشمن سے جنگی حساب کتاب میں بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری کو بخوبی پورا کریں گے۔ آپ کی طاقت اور موثر جہاد اور ایران سے لے کر شام، عراق اور یمن تک مزاحمتی محاذ کے ہمارے بھائیوں کی طاقت کا ہم مشاہدہ کریں گے۔ اے بہادر مجاہدو! اب خیبر کو دوبارہ فتح کرنے اور اسرائيل کو تباہ کرنے کا وقت آگيا ہے۔ اس لئے فتح اور فلسطین کی سرزمین اور اس کے مقدس مقامات کی آزادی تک صبر سے کام لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، آرمی چیف

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح...

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...