بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں دہشت گردی، 23مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

Date:

بلوچستان میں جاری بد امنی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے آج موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔مسافروں کو باقاعدہ شناخت کے بعد قتل کیا گیا۔ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔ان کا بتانا ہے کہ مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی، پولیس، لیویز موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے شاندار...

پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر عزم و ہمت کے ساتھ گامزن

پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی سمت میں پُرعزم...

ایس سی او کا تاریخی اقدام، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی مراکز کا قیام

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد جموں...