وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیٹی کی ایک بڑی واردات کےدوران مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ لیے ڈاکوؤں نےمزاحمت پر بینک کے سکیورٹی گارڈ کو بھی قتل کردیا گیا۔واقعہ پیش آیاوفاقی دارالحکومت کےعلاقے فراش ٹاؤن میں جہاں مسلح افراد نے بینک کی کیش وین کے عملے پر فائرنگ کی جس سے سکیورٹی گارڈ سلمان جاں بحق جبکہ دو گارڈ زخمی ہوگئے۔اس کے بعد ڈاکوکیش وین سے دو بیگز میں موجود3 کروڑ 68 لاکھ روپےلیکر فرار ہوگئے۔پولیس کو جائے واردات سے 10 خول ملےہیں، پولیس نے واقع کہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں بینک کی کیش وین لوٹ لی گئی
Date: