حکومت نے عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں صرف 1 روپے 86 پیسے کمی کا اعلان کردیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔حکومت کے اعلان کے مطابق یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 86 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے کمی کر دی گئی۔ یوں پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 75 پیسے مقرر کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کمی کی تجویز دی گئی تھی
حکومت نے حاتم طائی کے قبر پر لات ماردی، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی
Date: