اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر کاشف خلیل اور میر محفل معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ تھے۔اس موقع پر فورس کمانڈر، صوبائی وزیر غلام محمد اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر حسینی گوجال کے عمائدین نے اپنا سپاسنامہ بھی پیش کیا۔اپنے خطاب میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان کاشف خلیل نےکہا کہ گلگت بلتستان ایک خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں، گلگت بلتستان اور ہنزہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے اس قسم کےایونٹ منعقد ہونے چاہئے تاکہ یہ علاقہ پروموٹ ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایس سی او اور کمیونیکیشن کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کے ساتھ ملکر جو کچھ ہوسکا وہ کرینگے تاکہ یہ علاقہ مزید ترقی کرسکے۔ تقریب میں ملک بھر سمیت غیر ملکی سیاحوں اور ایتھلیٹس نے بھی میرا تھن ریس میں شرکت کی اور گلگت بلتستان اور ہنزہ کو دنیا کاخوبصورت علاقہ قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ناصر آباد میں دو میگا واٹ سولر پراجیکٹ کا منصوبہ بننے جارہا ہے۔صوبائی حکومت مفاد عامہ کے تمام منصوبوں پر خصوصی دلچسپی لے رہی ہے،جس کے ثمرات عوام کو جلد میسر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دو کرکٹ گراؤنڈز بنانے جارہی ہے،جس کیلئے ورکنگ ہورہی ہے۔ناصر آباد گراؤنڈ کو اپ گریڈ کرکے پی سی بی کے معیار کے مطابق بنایا جائے گا ،جس کیلئے میں خود پی سی بی سے بات کروں گا۔گلگت بلتستان کی یوتھ نے مستقبل میں خطے کا لیڈرشب سنبھالنا ہے،اس لیئے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
ہنزہ گوجال میں فرسٹ قراقرم میراتھن ریس کا انعقاد، ملک بھر سے 3 سو سے زائد مرد و خواتین کی شرکت
Date: