یمن کا اسرائیل پر بڑا حملہ،متعددہلاک وزخمی،افراتفری مچ گئی

Date:

عالمی میڈیاکے مطابق یمن کی انصار الله فورسز نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔صیہونی میڈیا کے مطابق حملوں کے دوران محفوظ پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے والے 9 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو علی الصبح یمنی فوج نے تل ابیب پر میزائل حملے کئے جو درست نشانے پر لگے۔ صہیونی فوج کی ناکامی کے بعد مقبوضہ فلسطین میں صہیونی خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ یمنی میزائل حملوں کے بعد 23 لاکھ صہیونی خوف سے محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ منتقلی کے دوران افراتفری کی وجہ سے 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے اچانک حملہ کرکے اسرائیل کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ یمن کا یہ واحد اور آخری حملہ نہیں ہوگا بلکہ تل ابیب کو مزید ایسے حملوں کا سامنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خیبر پختونخوا میں پولیس کی گاڑی پرخوارج کی فائرنگ ، ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل شہید

بھارت اور افغانستان کے پیسوں پر پلنے والے فتنہ...

فلسطینی اعلیٰ سطحی وفد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: فلسطین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چار...

وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی...

اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن اسکینڈل بے نقاب، ایف بی آر کا بدعنوان افسران کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد: اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن اسکینڈل میں...