اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری کیخلاف کیس کی سماعت

Date:

وزیرِخارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کی۔اس دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی بطور ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری کا نوٹیفکیشن کہاں ہے؟ پرویز الہیٰ کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری پر عدالتی فیصلہ کہاں ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا لکھا ہے، ملتے ہی پیش کردیں گے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پہلے عدالت کو مطمئن کریں پھر آگے کارروائی بڑھائیں گے، دستاویز سے قبل عدالت نوٹس جاری نہیں کرے گی۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ثناء یوسف کی تدفین کردی گئی

چترال کی رہائشی ٹک ٹاکر ثناء یوسف، جنہیں گزشتہ...

ایران میں 2 پاکستانی قتل ، ملزمان نے اغواء کرکے تاوان طلب کیا

ایران کے سرحدی شہر سرباز میں دو پاکستانی شہریوں...

یوکرین کا روس کے بمبار طیاروں پر بڑا حملہ

یوکرین نے 18 ماہ کی منصوبہ بندی کے بعد...

ویپنگ اور الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت پر پابندی عائد

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ویپنگ اور الیکٹرانک...