گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام آباد راولپنڈی کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

Date:

 گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام آباد راولپنڈی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ اسلام آباد پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں نو منتخب صدر عاقل حسین باقری نے نومنتخب کابینہ کا اعلان کیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، فنانس سیکریٹری عبد الباری کے علاوہ دیگر نامزد ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کابینہ برائے سال 2024-25 کے تشکیل کا اعلان کیا۔ نئی کابینہ میں حبیب الرحمان کو سینئر نائب صدر ، انیتہ عزیز نائب صدر(خواتین)، یاسر حسین سینئر جوائنٹ سیکریٹری ، فیصل آکاش جوائنٹ سیکریٹری ،عبدالحسین آزاد سیکریٹری اطلاعات اوراقبال مقپون کو سیکریٹری ویلفئیر کی زمہ داری سونپی گئی۔ اجلاس میں صدرنے نو منتخب کابینہ ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام ممبران اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجا م دینگے۔ یاد رہے جی بی جرنلسٹ فورم میں پہلی دفعہ خاتون صحافی کو باقاعدہ نمائندگی دی گئی اور مرکزی کابینہ کا حصہ بنایا گیا۔ عاقل حسین باقری نے کہا کہ صحافی قوم کی زبان ہوتے ہیں اورجی بی جرنلسٹ فورم وفاقی دارلحکومت میں گلگت بلتستان کی ہر سطح پر بھر پور نمائندگی اور ترجمانی کرے گا۔اجلاس میں جی بی کے صحافیوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج، احاطہ عدالت سے 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور...

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...