اسرائیل اہداف حاصل نہیں کر سکے گا،ہم ہر قسم کےحالات کےلئے تیارہیں، حزب اللہ کا اعلان

Date:

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل  شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی دہشتگردحکومت نے پیجر دھماکوں کے ذریعے پانچ ہزار لبنانیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں وہ ناکام رہی۔بیروت کے جنوبی مضافات میں شہید ابراہیم محمد عقیل کی نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے  شیخ نعیم قاسم نےکہا کہ الحاج ابراہیم محمد عقیل قدس اور فلسطین کے ایک شہید ہیں۔ہمارے مجاہدین ان کی راہ ضرور مکمل کریں گے۔شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہید ابراہیم عقیل حزب اللہ آپریشنز کے کمانڈر، رضوان یونٹ کے بانی، 2008 سے رضوان یونٹ کے کمانڈر اور جہادی کاموں میں سید حسن نصر اللہ کے نائب تھے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم (ص) کے یوم ولادت پر شہید ہونے والے شہداء نے امت اسلامیہ کے اتحاد کو مضبوط کیا ہے۔حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا: اسرائیل نے ہمارے خیال میں تین دردناک جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، جو کہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی،امریکہ اسرائیل کی جارحیت اور جرائم میں سر سے پاؤں تک شریک ہے۔ہم حزب اللہ ہیں، پہاڑ ٹوٹ کر بکھر جائے گا لیکن ہم ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے۔دشمن کی دھمکیاں ہمیں کبھی خوفزدہ نہیں کر سکتی، ہم تمام حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی یہ طے نہیں کریں گے کہ دشمن کو کیسے جواب دیا جائے، ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جسے پورا حساب چکتا کرنے والی جنگ کہا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ

بدھ کو ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر...

وزیرِ اعظم کا دورہ سعودی عرب مشترکہ اعلامیہ جاری

تفصیلات کے مطابق، ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی...

سینیٹ قائمہ کمیٹی کاگلگت بلتستان میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے مسائل پر اظہار تشویش

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ کشمیر،...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار فضائی استقبال

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر...