کیا اسرائیل نےحماس سربراہ یحیٰ السنوار کو شہید کردیا ؟

Date:

اسرائیل نےحماس کے نئے سربراہ یحی السنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اسرائیل نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔برطانوی اخبار دی ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی فضائی حملے میں شہادت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن کی غیرمصدقہ خبریں مختلف ذرائع ابلاغ کی جانب سےرپورٹ کی جارہی ہیں۔اسرائیلی خبر رساں ادارے کان پبلک براڈکاسٹر ، ہاریٹز، ماریو اور والا نیوز سائٹس کے مطابق اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں فضائی حملوں کے دوران یحییٰ سنوار شہید ہوگئے ہیں۔تاہم ان کے اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت ناکافی ہیں، خود اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس سروسز بھی اس دعوے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ حماس رہنماکا گزشتہ کئی گھنٹوں سے یحیٰی سنوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔تاہم اسرائیلی انٹرنل انٹیلی جنس شن بیٹ کے ذرائع کے مطابق انہیں شبہ ہے کہ یحییٰ سنوار اب بھی زندہ ہے۔یاد رہے کہ اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے ایک ہفتے بعد حماس نے غزہ کی پٹی کے کے لیے یحییٰ سنوار کو اپنا نیا سیاسی سربراہ نامزد کیا تھا۔اسرائیلی فوج اور حکام یحییٰ سنوار پر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار،20ہزار فوجی طبی بحالی کے مراکز میں زیر اعلاج

اسرائیلی حکومت کی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے...

ہم افغانستان کا بگرام ایئر بیس واپس لینا چاہتے ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ

سی این این کے مطابق صدر ٹرمپ کافی عرصے...

ڈریپ ان ایکشن،مارکیٹ میں فروخت ہونے والی 10 ادویات کو جعلی قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر...