عالمی میڈیا ذرائع نےمقبوضہ فلسطین کےمختلف علاقوں میں حزب اللہ کےشدید حملوں کی خبر دی ہے المیادین نیوز ایجنسی کےمطابق الجلیل العلیااور سفلی سے لے کے مرج بن عامر اور حیفا کے جنوب میں الکرمل تک بہت سے علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔صیہونی میڈیانے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے الکریوت اور الجلیل پر سنگین میزائلی حملوں اور حیفا نیز الاغوار میں خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔ حیفا کے جنوب میں بڑےدھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جن سے پورا شہر لرز اٹھا ہے۔
اس کے علاوہ ہعیمک اور کریان طبعون پر بھی میزائلی حملوں کی خبر ہے۔رپورٹ کے مطابق لبنان کے اندر سے مقبوضہ فلسطین کے اندر حیفا، عکا، صفد، جولان، یوکنعام اور اغوار پرمیزائلی حملوں اور خطرے کے سائرن بچنے کی خبر ہے۔حیفا کے ساتھ ہی طبریا، صفد اور بعض دیگر علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔صیہونی میڈیا نے عین ویتیم ميں آگ لگنے کی رپورٹ دی ہے اور کہا ہے کہ کادیتا، بیریا، الیکیم، طیفون اور یوکنعام پر بھی میزائل گرے ہیں۔
صہیونی اخبار”ٹائمز آف اسرائیل” نے بھی تصدیق کی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ داغے گئے ہیں۔
حزب الله کا اسرائیل پر جوابی حملےحیفہ سے 10سے زائد شہر نشانہ
Date: