بلوچستان دکی میں کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 19کان کن جاں بحق

Date:

سکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ دستی بم سے حملہ کیا اور وہاں موجود کان کنوں پر فائرنگ کردی جس سے 19 کان کن جان بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، مسلم باغ، موسی خیل، کچلاک اور افغانستان سے ہے۔میڈیکل آفیسر دکی اسپتال ڈاکٹرجوہر سدوزئی کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو دکی اسپتال میں طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ہے۔کوئلہ کان کے مالک حاجی خیر اللہ نے بتایا کہ مسلح افراد نے دس کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلا دیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران میں صہیونی موساد کے مبینہ جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی

ایران میں اسرائیلی  خفیہ ایجنسی  موسادکے مبینہ جاسوس کو...

پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی، ایران کی وضاحت

کراچی میں ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ ...

ایران پر حملہ درست فیصلہ تھا، ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے...

علی لاریجانی کی شہادت پر پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، خون رائیگاں نہ جانے دینے کا عزم

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب ...