غزہ کے میڈیکل یونیورسٹی طلبا کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا

Date:

 وزارت اطلاعات ونشریات کے فارن میڈیا سیل کی جانب سےاتوار کوجاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے میڈیکل کے طلبا وطالبات کا یہ گروپ پاکستان کی جانب سےاسکالر شپ پر اپنی میڈیکل کی تعلیم پاکستان میں جاری رکھے گا۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کو مصر سے لاہور پہنچنے والے طلبا کےگروپ میں ستائیس طلبا وطالبات شامل ہیں پاکستان نے غزہ کے میڈیکل کے 192 طلبا وطلبات کی میزبانی قبول کی ہے۔یہ طلبا و طالبات ان فلسطینی طلباو طالبات میں شامل ہیں جو غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔طلبا وطالبات حکومت پاکستان اور چند بین الاقوامی تنظیموں اور این جی اوز کے تعاون سے مکمل اسکالر شپ پر پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ ان طلبا وطالبات کو مکمل مالی سہولیات کے ساتھ پاکستانی میڈیکل کالجوں میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی سبھی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارتی فوج کی سوشل میڈیا پر پابندی کے پس پردہ چھپے تلخ حقائق آشکار

بھارتی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال...

قلات میں فتنہ الہندستان کے خلاف آپریشن،چار دہشت گردجہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی...

ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی جس کی وجہ سے معاملات تلخ ہوئے: اہلیہ عماد وسیم

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق...